حیدرآباد۔6نومبر(اعتماد نیوز)وزیر اعظم نریند مودی کے بیرونی مملاک کے دورہ
سے دو دن قبل مرکزی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔ چنانچہ آج وزیر اعظم
نریندر مودی نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں بات چیت کی۔
چنانچہ توسیع
کی جانے والی کابینہ میں این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کو بھی
شامل کیا جائیگا۔ اور بی جے پی کے قائد ین گوا کے وزیر اعلی منوہر پارکر ‘
بیریندر سنگھ ‘ مختار عباس نقوی ‘ گری راج سنگھ ‘ جینت سنہا‘ انوراگ
ٹھاکور اور دیگر افراد کو جگہ دی جائیگی۔